نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے خصوصی ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی اور ملالہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ سے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات کی جس میں سیلاب سے آب و ہوا کی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لئے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں سکول تباہ ہونے کے ساتھ، آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بات کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے