نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے نیویارک پہنچا ہوں، جو سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی غم اور درد کی کہانی ہے۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ اس وقت پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینگے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے، جبکہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے