کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عمان سے بھی امدادی سامان لے کر 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔ایوی ایشن حکام کے مطابق رائل عمانی ایئر فورس کے خصوصی طیاروں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان بھیجا گیا ہے۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قونصل جنرل عمان، پاکستان آرمی کے فائیو کور کے افسران، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور موفا کے نمائندوں نے پرواز کا استقبال کیا۔ عمان حکومت اور عوام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے بھیجے گئے سامان میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروریات کا سامان شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے