ایبٹ آباد (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکمہ جات کی مختلف ڈیویلپمنٹ سکیمز کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی، پلاننگ آفیسر فائنانس اینڈ پلاننگ محمد رشید، ایس ڈی او سی این ڈبلیو سید طارق شاہ، نمائندہ ٹی ایم اے ایبٹ اباد، نمائندہ ٹی ایم اے حویلیاں، نمائندہ لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔