پبی (نمائندہ مانند) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ کا معائنہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ میں ڈینگی مریضوں کیلئے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیاآئسولیشن وارڈ میں مریضوں کو دی جانیوالی صحت سہولیات کا جائزہ لیا اور وارڈ میں داخل ڈینگی مریضوں سے سہولیات بارے معلو مات حا صل کی ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور انچارج آئسولیشن وارڈ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو ڈینگی مریضوں کی تازہ ترین صورتحال اور مریضوں کو دی جانیوالی صحت سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا ء اوزگن نے ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور انچارج آئسولیشن وارڈ کو مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے