کوہاٹ (مانند نیوز) چیئرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش کی زیرصدارت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استرزئی کوہاٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استرزئی، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استرزئی کوہاٹ میں داخلے سمیت کالج کے مسائل، سٹاف کی بھرتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک فیصلے کے مطابق سٹاف کی بھرتی کا اشتہار آج جاری کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں کالج میں داخلے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استرزئی کوہاٹ میں کلاسز کا آغاز 20 اکتوبر سے ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے