نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تمام مستحقین کو امداد کی فراہمی 10 روز میں یقینی بنائی جائے، متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل میں تیزی لائی جائے اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق نیویارک میں اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کو امدادی کارروائیوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر آن لائن بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریلوے ٹریکس کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے