اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفااقی وزیر برائے اطاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں پٹرول اورپام آئل کی قیمتیں کریش کر چکی ہیں لیکن پاکستان میں عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، اگر یہ حکومت برقراررہی تو مڈل کلاس مکمل طور پر غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی مہین،ے کے اخراجات پورے کرناناممکن ہو چکا ہے 72 رکنی کابینہ والے وزیر اعظم بیرونی دوروں پر ہیں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شائد ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں، الیکشن کرا ؤاور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے