راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے،وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں، رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج 70 وزرا ء میں 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے