تہران (مانند نیوز ڈیسک) ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کی وجہ سے مختلف حادثات میں کم از کم 5افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا، ایران کی جنوبی بندرگاہ  بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1تھی جبکہ یورپ کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کی شدت کو 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں قائم 12دیہاتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں، زلزلے کی وجہ سے اب تک 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے