لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی ممکنہ طور پر 2جون کو تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی اور اس میں کم لوگ شرکت کریں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں اخراجات بھی کم کیے جائیں گے۔ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی ممکنہ طور پر 2جون 2023کو ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چارلس تاج پوشی کی مختصر تقریب سے بادشاہت کا نیا انداز چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی گئی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے