لندن (مانند نیوز ڈیسک) ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر انگلینڈ میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے لندن میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر پیٹرول پمپ پر ویڈیو بنا کر پوسٹ کر دی۔ برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ہے، انگلینڈ سے آدھی قیمت پر پیٹرول برازیل میں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل میں دنیا کا سب سے سستا پیٹرول دستیاب ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر ویڈیو بنانے پر برازیلی صدر پر خوب تنقید ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو برازیل کے سفارت خانے کی بالکونی سے حامیوں سے خطاب کے دوران برازیلی صدر نے ملکہ برطانیہ کے حوالے سے چند سیکنڈ بات کی اور پھر انتخابات پر تقریر شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کا مقصد بھی الیکشن مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے