ہری پور (مانند نیوزڈیسک)ڈی پی او ہری پور اور ڈی سی ہری پور کی متحدہ علماء کونسل کی دعوت پر درالعلوم تعلیم السلام ملکیار کا دورہ-ڈی پی او ہری پور اور ڈی سی ہری پور کا متحدہ علماء کونسل ہری پور کی دعوت پر دارلعلوم تعلیم السلام ملکیار کا دورہ۔ متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام بین المسالک ہم آہنگی اور امن عامہ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ متحدہ علماء کونسل کے صدر قاضی غلام مجتبیٰ اور دیگر علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور اور ہری پور پولیس کی امن و امان کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اور ہر موقع پر پولیس کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلع ہری پور کے امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی کا سہرا تمام علماء اکرام کے سر جاتا ہے۔ کسی بھی معاشرے کے اقدار کوحاصل کرنے اور مضبوط معاشی نظام کے لئے امن و امان کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ معاشرے سے اخلاقی جرائم کے خاتمے اور دیگر سماجی برائیوں کے روک تھام کے لئے علماء کرام ممبر کے ذریعے عوام کو وقتاً فوقتاً مناسب آگاہی کریں۔معاشرے میں نفرت اور تفرقہ پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔ جرائم پیشہ افراد اس معاشرے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں۔ علماء کرام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور پولیس کے مثبت اقدامات میں تعاون کریں۔