سوات(مانند نیوز ڈیسک)ضلع سوات میں ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں بارے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ آگاہی مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات سہیل احمد خان دیگر ضلعی انتظامی و محکمہ صحت حکام کے ہمراہ سیدو شریف میں کیا۔ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں دیگر حکام اور عوام بھی شریک ہوئے۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی،ضلعی کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کہا کہ سوات کے 19 مختلف یونین کونسلوں میں ٹائیفائڈ سے بچاو کے لئے خصوصی ویکسینیشن ہوگی جسں کا آغاز تین اکتوبر اور اختتام 15 اکتوبر کو ہوگا، مہم کے دوران نو ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ آگاہی مہم کے آغاز پرکوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی نے عوام سے اپیل کی کہ اکتوبر کے اوائل میں شروع ہونے والے مہم کے دوران بچوں کو ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو صحت مند کل دیا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے