پبی (نمائندہ مانند) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیکولر لابی کی کوشش اور سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم پارلیمنٹ کے ان تمام ممبران کا محاسبہ کرے، جنہوں نے دیدہ دانستہ طورپر ٹرانس جینڈر بل قومی اسمبلی سے پاس کرایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارالخیرکراچی میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام علمائے حق کی جماعت ہے،ہمیشہ اس جماعت نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کی،پر اب ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام میں مضمر ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں ان حکمرانوں اور لادین سیاستدانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں کہ وہ ملک کی ترقی اوراستحکام کے لئے کوئی قدم اٹھائیں گے،مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ جمعیت کے شہید قائد مولانا سمیع الحق نے ہر دور میں طاغوتی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اورکفری طاقتوں کے مدارس مساجد اور دینی قوتوں کو کرش کرنے کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا رہے ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ نے کہاکہ صوبہ سندھ جمعیت علماء اسلام کا ہمیشہ گڑھ رہا ہے، اوراب بھی ان تماام علماء کا مولانا حامد الحق حقانی پرمکمل اعتماد ہے اوران کی قیادت میں پورے صوبہ سندھ میں جمعیت علماء اسلام کو ایک بار پھر ایک منظم قوت بنا کر دم لیں گے، مولانا یوسف شاہ نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ دن رات ایک کرکے سندھ کی تنظیم کریں اور گھر گھر تک مولانا سمیع الحق شہید کامشن اور پیغام پہنچائیں، اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ حکومت تمام تر توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں دے، ایک قرارداد میں جمعیت کے مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کی توقیق اور تائید کی گئی،اور امیر مرکزیہ مولانا حامد الحق حقانی اور شاہین جمعیت مولانا سید محمد یوسف شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ اور کراچی ڈویڑن کا انتخاب عمل میں لایا گیا، ایک قرارداد میں ٹرانس جینڈر بل کی شدید مذمت کی گئی اورحکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں دارالعلوم حقانیہ کے قدیم فاضل مولانا عزیزالرحمن حیدری مرحوم اور مولانا امحمود الحسن حقانی کی والدہ مرحومہ اور حافظ ارمان چوہان کے سسر کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، (صوبائی انتخاب) سرپرستان: حضرت مولانا قاری حق نواز، پیرطریقت حضرت مولاناا قاری عبدالمنان انور، پیرطریقت حضرت مولانا سید لیاقت علی شاہ، مجاہد اسلام حضرت مولانا اقبال اللہ، امیر:حضرت مولانا مفتی احمد الرحمن، نائب امیر: پیرطریقت محترم محمد اسلم ایڈوکیٹ، حضرت مولانا اعبدالواحد خان