بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی اور بغیر شادی کے مردو عورت کے ساتھ رہنے سے مغرب کی اخلاقیات و معاشرت کی تباہی کے بعد اب غیر ترقیافتہ اور مسلم ممالک کو بھی اسی بے راہراوی کے ذریعے تباہ و برباد کرنے کی گہری سازشیں ہورہی ہیں جسے کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ یہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ میں جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ایک روزہ ضلعی تر بیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا مرکزی مجلس ختم نبوت کے صوبائی صدر مفتی امتیاز مروت اورامیر ضلع مولانا جمال الدین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ضلعی قیم محمد سہیل تحصیل بٹ خیلہ کے امیر امجد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ المیہ اور بدقسمتی ہے کہ ریاست مدینہ اور قائد اعظم وعلامہ قبال کی فکر کے دعویدارآئی ایم ایف اور عالمی استعمار کے سامنے بھی جھکتے ہیں اور انہی قوتوں کی ایما اور اشاروں پراسلامی ملک وقوم کے اخلاقی اقداراور نظام معاشرت کے خلاف مل کر قانونی سازی کرتے ہیں جوکہ اپنے دین اور ملک وقوم سے غداری کے متراد ہے انھوں نے کہ ان عناصر کے اسی نا پاک جسارت اور گٹھ جوڑ کے خلاف سینٹر مشتاق احمد خان نے ایک دینی عزم و ولولے کے ساتھ اس سازش کے خلاف نکلے ہیں اور اب اللہ کے فضل وکرم سے پورے ملک اور قوم کے مختلف طبقوں کی جانب سے اس کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اس شرمناک رویے اور حرکتوں کے ذریعے ہم اپنے سماج نئی نسل قوم کی ماؤں اور بیٹوں کو بد نام نہیں ہونے دیں گے بلکہ حکمرانوں کو جھکنے پر مجبور کریں گے انھوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے اور اسلامی نظریاتی کونسل غیر اسلامی قوانین اسلامی سانچے میں ڈالنے کا کہے مگر حکمران طبقہ اس کیلئے تیار نہیں انھوں نے کہا کہ قدرتی وسائل معدنیات پانی جنگل اور افراد قوت کے باوجود ہماری معیشت تباہ ہو چکی ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جس کی اصل و جہ سودی نظام کرپشن اور بے انصافی ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر بحرانوں کا خاتمہ اور ترقی وخوشحالی کی منزل پانا نہ ممکن ہے۔