نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک)فولنگ کے نام پر نجی کالج کے طالب علم کو زدوکوب کرکے حراساں کرنے والے دو طلباا ور ایک آوٹ سائیڈر پولیس کے ہھتے چڑھ گئے ۔تینوں نے ملکر کر فولنگ کے نام پر طالب علم کو ڈرایا دھمکاکر ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے کالجز کے طلبا پر اپنی داداگیری کی داگ بٹھانے کی کوشش کی جو کہ تھانہ نوشہرہ کینٹ ایس ایچ او نے ناکام بنا دی چند گھنٹوں کے اندر تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کو خراج تحسین پیش کی گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تین طلبا نے نوشہرہ کے نجی کالج کے سٹوڈنٹ کو دھمکا رہے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ویڈیو میں سٹوڈنٹ کو دھمکانے والے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔اور ملزمان کی گرفتاری کا تاسک شفیع الرحمن خان SHOتھانہ نوشہرہ کینٹکے حوالے کردیا ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ شفیح الرحمان خان اپنے دیگر ساتھیوں اور تھانہ نوشہرہ کینٹ کے محرر نعیم اللہ خان سمیت عوام کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے۔چند گھنٹوں کی کاوشوں سے تینوں ملزمان عاصم ولد دراجات،فہد ولد رفیق اور مصور ولد مدثر ساکنان شیدو کو گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا گیا جہاں پر اُنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گی۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ان تینوں طلبا میں ایک آوٹ سائیڈر تھا جو کہ ان دو طلبا کا ساتھی تھا اورایسی دادا گیری حرکات سے طلبا کو ڈرادھمکا کر حراساں کرتے رہتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اساتذہ،والدین اور سٹوڈنٹس کے نام پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ملزمان خود بھی سٹوڈنٹس ہیں۔ والدین اور اساتذہ بچوں میں یہ شعور اُجاگر کریں کہ اگر اُنکے ساتھ کوئی زیادتی ہو تو اپنے اساتذہ یا والدین کو بروقت آگاہ کیا کریں۔جبکہکسی بھی کالج کے سینئر سٹوڈنٹس اخلاقیات کی حدود کو پار کرکے فولنگ کے نام پر اپنے جونئیرز سٹوڈنٹس کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے