نیویارک(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ایک اور بحران کا اشارہ دیتے ہوئے کہا گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں بلومبرگ کو انٹر ویو دیتے ہوئے ملک میں ایک اور بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔
شہباز شریف نے خبردار کیا کہ پاکستان کو گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، گیس کی کمی سے مشکلات اور بڑھ جائیں گی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ گیس کیلئے ٹینڈز دیے لیکن ساری گیس یورپ نے خرید لی، اب روسی صدر سے گیس اور گندم کی خریداری کی بات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے