سوات (مانند نیوز)سوات کے علاقہ منگلور میں سی ٹی ڈی پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملہ اور جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ہلاک دہشت گرد تین واقعات میں سی ٹی ڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگلور میں سی ٹی پولیس، سپیشل فورسز سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے اُن پر فائرنگ کھول دی ۔ سی ٹی ڈی پولیس نے جوابی فائرنگ میں ایک شدت پسند عادل زیب ولد میاں صاحب جان سکنہ منگلور کو ہلاک کردیا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔ ہلاک شدت پسند سی ٹی ڈی پولیس کو دہشت گردی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے