پشاور(مانند نیوز)ڈاکڑ پال سنگھ کا تعلق کینیڈا سے تھا۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ مسلمانوں کے ہجری کیلنڈر کی تاریخوں کے مطابق عالمی ایک ہزار سالہ جنتری ترتیب دی اور سکھوں کے لیے مول نانک شاہی کیلنڈر کی ترتیب اور اس کا احیاء تھا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں سکھوں کے تہوار اس کیلنڈر کی تاریخوں کے مطابق منائیں جاییں گردوارہ پربندھک کمیٹیاں ہندو مہنتوں کی بتائی ہوئی تاریخوں کے مطابق سکھ تہوار مناتی ہین جو کہ غلط ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی اس خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے لاہور کی دیال سنگھ لایبریری میں پنجابی سیکشن کے اندر ایک حصہ بنام پال سنگھ پورے وال کارنر اور پال سنگھ چیئر نامزد کر کے قائم کر دیا گیا ہے۔ جہان ان کی تصویر اور ان کی کرسی آج بھی محفوظ ہے۔ راقم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ڈاکڑ پال سنگھ پورے وال سے بذریعہ فون تین بار بات چیت ہوئی تھی کیلنڈر سازی اور اس کے اجراء پر خاصی تفصیلی گفتگو رہی۔ دیال سنگھ لایبریری میں ان کی یاد میں رکھی گئی کرسی آج بھی تحقیق کرنے والوں کو دعوت فکر دے رہی ہے کہ کوی آئے اس پر بیٹھ کر تحقیقی کام کرے اور انسانیت کو حق تک لے کر جائے۔