باجوڑ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کا اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کے ہمراہ کٹیگری ڈی ہسپتال ماموند کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر تجمل  بھی موجود تھے۔ڈی سی باجوڑ فہد وزیر نے ماموند ہسپتال  کے ایمرجنسی، او پی ڈی، ادویات اسٹور، ایکسرے لیبارٹری، اورعوام کو فراہم کی جانی والی سروسز، سٹاف کی حاضری اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر تجمل نے ہسپتال کے مختلف حصوں کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ڈی سی باجوڑ نے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ادویات ہسپتال سے فراہم کریں تاکہ غریب عوام کوریلیف مل سکے۔ڈی سی نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر نادرا اور غریب مریضوں کی صحیح معنوں میں علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں اور ہسپتال کی جانب سے تمام ادویات کو مفت فراہمی کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے