چترال (مانند نیوز) ڈی ایس جی چیف کمشنر رائٹ ٹو سروسز ایکٹ مسٹر سلیم خان نے ڈی سی افس لوئر چترال کا دورہ کیااور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کی جبکہ اجلاس میں تمام اداروں سے مسئلے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اداروں کے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اداروں کو ہدایات کی گئی کہ وہ بروقت عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں۔اور لائن ڈیپارٹمنٹس کو رائٹ ٹو سروس کے بارے میں بریفنگ بھی دے دی گئی۔