بٹ خیلہ (مانند نیوز) محکمہ صحت بٹ خیلہ سٹی میں 3سے 15اکتوبر تک ٹا ئیفائیڈ سے بچا ؤ کی مہم چلائے گا جس میں 9ماہ سے 15سال تک کے 32ہزاربچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور ساتھ ہی5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے محکمہ صحت ملاکنڈکے ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر مراد نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ یہ مہم شہری علاقوں تک محدود ہے جس کی کامیابی کیلئے ہیلتھ ورکرز کی 29ٹیمیں اور مانیٹر نگ 12سپروائزر کام کریں گے انھوں نے کہا کہ سٹاف کی ٹریننگ سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے مختلف سرکاری عمارتوں و پبلک مقامات پر عارضی ویکسنیشن سینٹرزقائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے مفت لگائے جائیں گے انھوں نے علماء سماجی وسیاسی حلقوں اور معاشرے کے ہرطبقہ فکر کے افراد سے مہم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے