ہنگو (مانند نیوز) ٹائیفائیڈ کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون سے اقدامات جاری ہیں، ضلع ہنگو میں ٹائیفائیڈ کے خلاف کمپین 3 اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک جاری رہے گئی، ضلع ہنگو میں 53840 بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگانے کے لیے 42 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، علما، سول سوسائٹی اور عوام کمپین کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند کا غیر معمولی اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ٹائیفائیڈ کی روک تھام اور اس کے لیے شروع ہونے والی کمپین کی تیاریوں کے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند کی صدارت میں ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب علی، فوکل پرسن برائے ٹائیفائیڈ ٹاسک فورس ڈاکٹر اسد، تمام محکموں کے سربراہان،  پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائیندگان،ریسکیو 1122 کے نمائیندے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عظمت حسین، ممتاز علما اکرام مفتی عبید اللہ، مولانا محمد یوسف، مفتی یونس سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تین اکتوبر سے انسداد ٹائیفائیڈ کمپین کے متعلق ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب علی اور فوکل پرسن ڈاکٹر اسد نے شرکاء کو بریف کیا۔ڈاکٹر اسد نے بتایا کہ تین اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک کی ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم میں یو سی خانباڑی، گنجانو کلے، دوابہ اور ٹل کی یونین کونسلوں میں 9 ماہ سے پندرہ سال تک کے 53840 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس مقصد کے لیے 37  موبائل اور 5فکس  ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان ٹیموں کی سیکورٹی کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے انہو  نے کہا کہ اس دوران کمپین کی نگرانی اور انسپکشن کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔اور ٹیموں کی ما نیٹرنگ کے لیے ما یٹر روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے واضح کیا کہ خصوصی کمپین میں اہداف کے حصول کو یقینی  بنایا جائے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سرکاری مشنری اور علما اکرام، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ ایجو کیشن نیٹ ورک مل کر کام کریں اور عظیم مقصد میں کامیابی حاصل کریں۔رفیق خان مہمند نے کہا کہ ٹائیفائیڈ بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اس بیماری سے ہنگو کو پاک کرنے کے لیے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ ٹائیفائیڈ کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے