نوشہرہ (مانند نیوز) پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔پبی بازار میں خاتون پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اُسکا سابقہ شوہر اور بیٹا اسلحے سمیت گرفتار۔ پبی بازار میں ایک خاتون(الف) ساکن اضاخیل کو کسی نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ملزمان نے فائرنگ کے بعد بھاگنے کی کوشش کی۔بازار میں موجود ٹریفک وارڈن اور پولیس نے ملزمان کو بھاگنے کا موقع نہ دیتے ہوئے حکمت عملی کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان میں سے شفیع الرحمن خاتون کا سابقہ شوہر جبکہ تحسین اللہ خاتون کا سگا بیٹا ہے۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے