نوشہرہ (مانند نیوز ) مصری بانڈہ کے علاقہ سے نامعلوم چوروں نے دو سو میٹر ہائی ٹرانسمیشن سپلائی کیبل چوری کردیا،کئی گھنٹے نوشہرہ کے اکثر علاقوں کو بجلی کی سپلائی منقطح پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ پیسکو اعلیٰ حکام نے بھی اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے پر غور شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ اور مردان کے سنگم پر واقع میاں جان کلے میں نامعلوم چوروں نے30 لاکھ روپے مالیت کی کیبل چوری کر دیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے واضح رہے کہ پیسکو حکام سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو اس کا موقف تھا کہ ہم نے ادارہ جاتی تحقیتات شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کردی ہے اور ملزمان بہت جلد گرفتار ہوجائیں گے