بٹ خیلہ(مانند نیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدبختیارمعانی نے کہاہے کہ ملاکنڈلیویز کے خالی آسامیوں پر بھرتی خوش آئند اقدام ہے یہ عمل اس سے قبل ہونا چاہیئے تھا خیر دیر آید درست آید، ھمارے دور میں میرٹ پر ہونے والی یادگار بھرتی پیش نظر رہے امید ہے اقربا پروری نہیں ہوگی اور احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی تاکہ میرٹ کی بنیادوں پر مستحق نوجوانوں کو خدمت کا موقع مل سکے ۔