سوات ( مانند نیوز ) سوات  چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاہے کہ عوام کے مسائل کو ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں اور عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، ضلع بھر میں ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے تیزی سے جاری ہیں، ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں عوامی رائے اور گذارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا، عوامی دلچسپی سے ترقیاتی کاموں کی نوعیت اور معیار پر مثبت اثر پڑتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے کھلی کچہری کے دوران فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا، اس موقع پر مختلف افراد نے سٹریٹ لائٹس، سٹریٹ روڈ پختگی، پانی کی فراہمی، بجلی و گیس، صحت و تعلیم و دیگر امور سے متعلق مسائل چئیرمین ڈیڈیک سوات کے سامنے رکھے، چئیر مین ڈیڈیک سوات نے لوگوں کے مسائل سنے جن میں بعض مسائل موقع پر حل ہوئے اور بعض مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے گئے، فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کا حجرہ اور ڈیڈیک آفس عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اور مسائل کا حل ان کے ترجیحات میں اول درجہ رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو خدمت کے طور پر کررہے ہیں اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے