سوات (مانند نیوز) سوات  پولیس کی کارروائی، بھتہ کے لئے کال کرنے والا ملزم گرفتار گرفتار ملزم نے مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عبد السلام سے 30لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا تھا۔ مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عبدالسلام نے تھانہ بنڑ میں رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موبائل فون پر نامعلوم ملزم/ملزمان کال کرکے 30لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کر رہے ہیں اور مطلوبہ رقم نہ دینے پر مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہیں۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت نے ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ انور خان، انچارج چوک نویکلے امجد خان اور پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم بنائی۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم محمد زیب ولد روح زمین خان سکنہ بلو خان میدان ضلع لوئر دیر کو گرفتار کرلیا۔   واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے بھتہ کے لئے استعمال کرنے والا سم کارڈ جو ایک عورت کے نام پر رجسٹرڈ تھی ضائع کی تھی تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے۔ گرفتا رملزم کے خلاف تھانہ بنڑ میں مقدمہ علت 492 جرم 387، 25Dکے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے