پشاور(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے زیر نگرانی بچوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی واک کا  انعقادکیا گیا۔بچوں کے تحفظ آگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر سید شاہ زیب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواراٹر جنید خالد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالمقسط،  چائلڈ پروٹیکشن یونٹ آفیسر عمیر ساجد، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے محمد پرویز، لیبر ایجوکیشن آرگنائیزیشن کے حسن حساس، ڈسٹرکٹ کوار ڈینٹر ہاشو فاونڈیشن اور پارٹ آرگنائیزیشن کے فیاض الاسلام سمیت میڈیا نمائندوں اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا بچوں کو تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یمارے بچوں کے ساتھ بد سلوکی کرنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔مذید انہوں نے ا پنے پیغام میں کہا کہ بچوں کیلئے محفوظ معاشرے کی تشکیل، صحتمند، پرامن اور ترقی یافتہ ملک کے خواب کی تکمیل ہے۔بچوں اور بچیوں پر تشدد انکے تحفظ سے لاپرواہی یا انکے استحصال کی صورت میں چائلڈ پروٹیکشن ہیلپ لائن 1121 یا ضلعی انتظامیہ سے فوری رجوع کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے