تخت بھائی (نمائندہ مانند)  ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف اورضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان کی زیر نگرانی لوند خوڑ میں میں کھلی کچہری کا انعقادعوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف اور ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان  کی زیرنگرانی گورنمنٹ ڈگری کالج گلمیرہ میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری کے دوران عوام نے اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس کے سامنے بیان کئے جس کا موقع پر ڈپٹی کمشنر اور DPO نے حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام پولیس اور انتظامیہ کے درمیان فاصلہ کم کرنا ہے۔پولیس  اور انتظامیہ عوام کے خادم ہے۔عوام الناس کی حفاظت انکے مسائل کا حل اور انکی دادرسی ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام الناس معاشرے کو منشیات،جرائم سے پاک کرنے میں ضلعی پولیس کا ساتھ دیں۔ کیونکہ ایک پرامن معاشرے کاقیام عوام کی تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ آخر میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر مردان اور ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہیں۔کم وسائل کے باوجود ہماری پولیس نے زبردست ڈیوٹی سرانجام دی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تخت بھائی  فرمان علی خان۔عبدالغفار گنڈاپور۔ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی ایاز محمود خان۔ایس ایچ او تھانہ لوندخوڑ دریش حسن خان  اور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندے موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے