سوات ( مانند نیوز )سیلاب سے متاثرہ رابطہ پلوں کی ضرور ت پوری کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن نے چیئر لفٹ لگالئے۔بحرین ٹو کالام کئی پل سیلاب میں بہہ گئے تھے،اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر چیئر لفٹس لگا کر عوامی مشکلات کا ازالہ کرلیا۔الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدر محمد زادہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کالام کے علاقوں گوریت،اریانئی کس میں چیئرلفٹس لگائے جاچکے ہیں جبکہ مانکیال،اشورن،کار گلو اور بوڈئی کمر کے مقامات پر جلد از جلد چیئر لفٹ لگا لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو دریا کے آرپارآمد و رفت میں بے انتہا مشکلات کا سامنا تھا،لوگ آمد ورفت کیلئے پر خطر راستوں پر گھنٹوں کا مسافت طے کرتے تھے،اس لئے الخدمت فاؤنڈیشن نے لوگوں کی مشکلات کو محسوس کیا اور فوری طور پر چیئر لفٹس لگانے کی منظوری دیدی،انشاء اللہ باقیماندہ چیئر لفٹس جلد از جلد لگاکر علاقے کے لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے