بٹگرام (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کا ڈی ایچ او آفس بٹگرام کا دورہ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فارمیسی سٹور کا معائنہ کیا اور ڈینگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ ڈینگی کی بڑھتی شکایات پر ڈی ایچ او بٹگرام ڈاکٹر ذاکر کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ۔ضلعی محکمہ صحت مکمل متحرک،  متاثرہ افراد کا علاج جاری، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر مراکز صحت میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ صحت مراکز اور ہسپتالوں میں اضافی سٹاف اور میڈیسن کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جہاں علاج و معالجہ جاری ہے۔ ڈی ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں اور ارد گرد کی آبادیوں میں آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی ایچ او اور متعلقہ سٹاف کو مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سپرے کرنے اور واٹر ٹینکوں کی صفائی کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صورت حال قابو میں ہے کیسسز کے خاتمے تک اضافی عملہ تعینات رہے گا اور صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے