کوہستان (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز پٹن کوہستان لوئر حفیظ اللہ نے تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال پٹن کا دورہ کیا جہاں انچارج ہسپتال ڈاکٹر محمدگیر نے ان کو ہسپتال کے مختلف یونٹس کا معائنہ کرایا اور دستیاب خدمات و سہولیات اور مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ہسپتال میں کیجولٹی، اوپی ڈی،ڈینٹل یونٹ،لیبرروم،ایکسرے،میڈیسن سٹور اورلیبارٹری یونٹس فعال ہیں تاہم اکثر خدمات ڈاکٹرز اور سپورٹنگ اسٹاف کی درجنوں آسامیاں خالی پڑی رہنے کی وجہ سے سیکنڈٹائم اور رات کو صرف آن کال دستیاب ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر  نے مریضوں سے سہولیات بابت ان کے تاثرات بھی معلوم کئے۔ ہسپتال کے اندر غیرلائیسنس یافتہ اور بغیر این او سی کھلے میڈیکل سٹور کو موقع پر سیل کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے