اسلام آباد/راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)کسانوں نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں اسلام آباد کا رخ کرلیا۔کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف مقامات سیل کر دئیے گئے ہیں۔ ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر رکاوٹوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔راستوں کی بندش سے سرکاری ملازمین کو دفاتر اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق کے رش اور شہریوں کی آسانی کی خاطر ٹی چوک روات کے راستے کھول دئیے گئے۔ ریڈ زون اور ڈی چوک کے راستے بھی محدود پیمانے پر کھولے گئے ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والے راستے راولپنڈی انتظامیہ نے بند نہیں کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے