کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان اور روس کے درمیان رعایتی قیمت پر تیل، گیس اور گندم خریدنے کا عارضی معاہدہ ہو گیا، طالبان نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ معاہدے کے تحت روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل، 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں افغان قائم مقام وزیر صنعت و تجارت حاجی نور الدین عزیزی نے بتایا کہ معاہدہ غیر متعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائے گا۔ حاجی نور نے کہا کہ افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے طالبان انتظامیہ کو اجناس کی اوسط عالمی قیمتوں میں رعایت کی پیشکش کی تھی۔ واضح رہے کہ افغان وزیر نے معاہدے کی قیمتوں یا ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں، روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے