لندن(مانند نیوز ڈیسک)ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شاہی سوگ ختم ہوگیا، بادشاہت کی سرکاری فرائض پر معمول کی واپسی شروع ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان اور ارکان نے سیاہ ماتمی لباس پہننا بھی ختم کردیا جبکہ سوگ ختم ہونے کے بعد شاہ چارلس کا نیا سائفر جاری ہوگیا، جو سرکاری عمارتوں، ریاستی دستاویزات اور ڈاکخانوں پر استعمال ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کا سائفر کالج آف آرمز نے ڈیزائین کیا۔ سائفر میں C چارلس، R ریکس اور III کاسائن چارلس تھری کا اظہار ہے۔ نئے سائفر کے الفاظ سونے سے بنائے گئے ہیں۔ بکنگھم پیلس نے شاہ چارلس کا نیا مونوگرام بھی جاری کردیا ہے جبکہ رات 8بجے شاہی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی مدت بھی ختم ہوگئی۔ واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے