اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔شہزاد اعظم رانا 95 فرسٹ کلاس، 58 لسٹ اے اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے تھے۔شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھاکہ آسٹریلیا پہنچتے ہی شہزاد اعظم رانا کی موت کا پتا چلا، وہ بہت ہی اچھا انسان تھا۔عمر گل نے شہزاد اعظم رانا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے