اسلام آباد(مانند نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا پورا پاکستان تیار ہوجائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے، ہم نے بدترین فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں معیشت تباہ ہو گئی،1100 ارب روپے کا این آر او ان خود کو دے دیا گیا، 6 ماہ میں اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا، اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، میڈیا اور سیاسی کارکنوں پر تشدد اور سنسر شپ نظام کا تحفہ ہے، جدوجہد واحد جواب ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے