اسلام آباد (مانند نیوزڈیسک) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر غیرمتعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، من گھڑت نوٹس کو قرار داد بیانیہ بنا کر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نام سے جاری کیا گیا۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسوسی ایشن اس جھوٹی قرار داد کی شدید مذمت اور اظہار لاتعلقی کرتی ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سیاسی جماعتوں کی بقا اور سیاسی عمل کے وجود پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے