لاہور(مانند نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی، وفاق نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ایک پائی تک نہیں دی۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اوورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر راشد بخاری نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔کینیڈا سے آنے والے اوورسیز پاکستانی شاہد بٹ نے ٹیلی تھون کے دوران اعلان کردہ رقم کا چیک وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں دیا، فلیٹیز ہوٹل کے جنرل منیجر ارشاد بی انجم نے بھی وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں امدادی رقم کا چیک حوالے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، افسوس کی بات ہے کہ وفاق نے سیلاب زدگان کے لئے پنجاب میں کوئی مدد نہیں کی، وفاق کا طرز عمل ہر لحاظ سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے