کراچی(مانند نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر  اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی نظرثانی درخواست پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورونی بنچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران  شرجیل میمن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا، ان کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی حمایت کی۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے