پیانگ یانگ (مانند نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا، جاپانی حکومت نے میزائل کی جاپان کی طرف بڑھنے کی وارننگ جاری کی تھی۔2017 کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں میزائل داغا ہے، درمیانے درجے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرق میں سمندر میں گرا، جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے وحشیانہ اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔میزائل تجربے کے دوران جاپان میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی تھی، جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے شاید بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔جاپانی وزیراعظم ومیو کیشیدا نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے