اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد نجی ایئر لائن(قطر ایئر ویز)کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے کے  صبح 9 بج کر 45 منٹ پر براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئیں۔ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی معالج،ملازمہ بھی ہمراہ ہیں،مریم نواز لندن روانگی کے لئے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچیں اور ایئرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز نے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی، ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی ملازمہ بھی ہیں۔  مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے