راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رشید احمد نے کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کافیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سے خوش نہیں،میں ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہباز کی نہیں۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔مفتاح مفت میں مارا گیا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے۔عوام اورفوج کولڑانے کی سازش ناکام ہو گی۔ آرٹیکل 245کہنا آسان ہے لگانامشکل ہے۔وزیرداخلہ اپنے سائزاورہوش میں رہیں۔ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا،15نومبر تک سیاست آرپارہوجائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے