لوئر چترال(مانند نیوز)کوغذی گاوں میں بجلی کے مسائل پر تھانہ کوغذی میں علاقہ نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں MPA چترال مولانا ہدایت الرحمان,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عرفان الدین,RE,ریشن پاور ہاوس محمد وکیل, XEN گولین گول پروجیکٹ افس احسن علی نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کے مسلے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم پی اے نے علاقہ کوغذی کے لیئے ایک ٹرانسفارمر بھی فراہم کردیا جو کہ جوٹی لشٹ گریڈ اسٹیشن سے وصول کریں گے۔اور دس دن کے اندر اندر پشاور جاکر حکام بالا کے ساتھ بجلی کے مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات اُٹھائینگے۔اجلاس میں بجلی کے ریٹ میں کمی کے بارے میں بات کر کے کم کرانے کی کوشش کے ساتھ لوڈ شیڈینگ کے مسلے کو بھی حل کرانے کی یقین دہانی کی۔