پاراچنار(مانند نیوز)ضلع کرم میں پرائمری سکول ٹیچرز نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حل تک پرائمری سکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کردیا پاراچنار میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد علی، سینئر نائب صدر نور نبی، ذیشان حیدر، قاضی سید میر ابرار، شجاعت حسین غلام حیدر اور سید مہتاب حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پرائمری سکول ٹیچرز کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے پنشن رولز تبدیل کردئیے گئے ہیں اور دیگر صوبوں کی طرح انہیں بنیادی سکیل اور دیگر مراعات نہیں دئیے جارہے اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن میں بھی ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے اس لئے انہوں نے صوبہ بھر میں احتجاج شروع کردیا ہے اور تمام میل پرائمری سکول بن کردئیے ہیں اساتذہ نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات حل نہیں ہوتے ان کا احتجاج جاری رہے گا اور تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے