نوشہرہ(مانند نیوز) نوشہرہ کینٹ پولیس کی رکشہ تیز رفتار چوری کرنے والے ملزم تک رسائی۔ملزم گرفتار۔نشاندہی پر 03 تیز رفتار جبکہ ایک کی فروختگی رقم برآمد۔30-9-22کو ایک غریب رکشہ تیز رفتار ڈرائیور نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ رکشہ تیز رفتار نوشہرہ کینٹ بس اڈہ میں مسجد کے قریب کھڑی کرکے نماز پڑھنے چلا گیا۔واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور رکشہ چوری کرکے لے گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے شفیع الرحمن خان SHO کینٹ کو محنت مزدوری کرنے والے غریب کی روزی کا ذریعہ چوری کرنے والے ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری اور رکشے کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔شفیع الرحمن خان نے بس آڈہ میں موجود CCTV فوٹیج حاصل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔بازار اور بس اڈہ میں سول پرچات میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔چند دنوں کی مسلسل کاوشوں سے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم عمیر ولد نثار ساکن خیشگی پایاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران کئی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر 03 تیز رفتار رکشے اور ایک ییز رفتار کی فروختگی رقم (ایک لاکھ روپے) برآمد کر لئے گئے۔ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔.