جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبر تحصیل جمرود گریڈ اسٹیشن کے سامنے قوم کی خیل کے مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس کے بعد مشران گریڈ اسٹیشن میں ضلعی انتظامیہ جمرود کے سربراہی میں ٹیسکو حکام کے مابین مزکرات ہوئے۔مذکرات میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد، ٹیسکو ایکسئین علی عسکر،ایس ڈی او جمرود بلال بیگ، تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی،ایس ایچ او جمرود شاہ خالد آفریدی، قوم کوکی خیل کے مشران ملک نصیر احمد، ملک صلاح الدین کوکی خیل،ملک یوسف مدوخیل،چیئرمین عبدالمنان مدوخیل، بارک طورخیل، ملک ضراب،حضرت ولی سمیت کوکی خیل اقوام کے مختلف تپوں کے مشران و کشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قوم کوکی خیل کے مشران نے ٹیسکو حکام کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جس میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا،بجلی دورانیہ میں اضافہ کرنا،علاقے میں ڈبل کنکشنز کا خاتمہ کرنا اور گھریلوں صارفین کی بجلی کا کمرشل استعمال بند کرنا شامل تھا۔قومی کوکی خیل کے مشران ٹیسکو حکام سے کہاکہ اگر انکے مطالبات منظور نہیں ہوتے تو تاجکستان بجلی لائن (قاسہ) کو کسی صورت گزارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ جمرود پمپ ہاوس بجلی لائن بھی گزارنے نہیں دی جائیگی۔مطالبات پیش کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ جمرود،ٹیسکو حکام اور کوکی خیل قوم مشران اور بلدیاتی نمائندگان کے موجودگی میں مزاکرات ہوئے جس میں ٹیسکو حکام نے علاقے میں ڈبل کنکشنز کا خاتمہ کرنے اور 24 گھنٹے میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی ممکن بنانے پر اتفاق ہوا۔ٹیسکو حکام نے قوم کوکی خیل کے مشران کو یقین دہانی کرائی کہ جمرود میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ پرمٹ لینے کی صورت میں یا کسی اور ٹیکنیکل پرابلم کی صورت میں اگر بجلی شیڈول کے اوقات میں کاٹی جاتی ہے تو اسکو دیگر اوقات کار میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔قوم کوکی خیل کے مشران نے ٹیسکو حکام کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد جرگے کو پرامن طریقے سے منتشر کیا اور کہاکہ ٹیسکو حکام نے یقین دہانی دی ہے کہ 8 گھنٹے بجلی فراہم کرینگے جس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو کہ جمرود گریڈ اسٹیشن میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا جائزہ لینگے اگر ٹیسکو حکام نے خلاف ورزی کی تو قوم کوکی خیل سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔