ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگومیں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، مفاد عامہ کے منصوبہ جات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے، تعمیراتی معیار پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ خان نے ایگزیوٹنگ ایجنسیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند کی ہدایت پر پراگرس ریویو اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ خان ہوا۔ جس میں ایکسین پبلک ہیلتھ عاطف خان، ایس ڈی او نجیب خٹک،انجئیر سیف السلام، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو شاہ فیصل، سب انجئینر طلعت خان،سمیت سی اینڈ ڈبلیو، ایریگیشن، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکموں کے افسران نے اے ڈی سی کو ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ خان نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی کام مفاد عامہ کے حامل ہیں لہذا ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں اور م صوبہ جات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ ہو گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ خان نے افسران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند ہر حال میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں جاری ترقیاتی کام بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔اے ڈی سی احسان اللہ خان نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبوں میں بھر پور دلچسبی لیں اور اس ضمن میں کسی بھی مسلے کی صورت میں ان کے نوٹس میں لایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے